آج دنیا کو گلوبل ولیج کہا جاتا ہے اور  ایسا کہنا درست بھی ٹھہرا کہ کہیں کوئی حادثہ و واقعہ وقوع پزیر ہو، کوئ تخریب کاری و دہشتگردی ہو ، کوئ آسمانی آفت آئی ہو یا کوئ  اہم خبر و مسئلہ ہو دنیا منٹوں میں اس سے باخبر ہو جاتی ہے ۔

فیفتھ جنریشن وار اور پاکستانی میڈیا کا کردار

سوشل میڈیا اب اس قدر تیزی  سےحرکت کرتا ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والی کوئ بھی تبدیلی لمحوں میں منظرعام پہ آ جاتی ہے ۔ یہ متاثر کن ترقی ایک طرف تو باعث اطمینان ہے کہ ہم دنیا سے ہرلمحہ باخبر رہتے ہیں ۔

 لیکن  دوسری طرف یہ ترقی ہمارے لیے بے شمارپریشانیوں کا بھی پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہےان میں سماجی ،معاشرتی مسائل سے لے کر دفاعی مسائل تک سب شامل ہیں ۔ بعض اوقات سوشل میڈیا کسی بہت  معمولی مسئلے کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے کہ رائی کا پہاڑ بن جاتا ہے اور بعض اوقات یہی سوشل میڈیا دنیا کے اہم سماجی عالمی  مسائل کو انتہائ موثر انداز میں ذمہ دارانہ طریقے سے دنیا کے سامنے لے آتا ہے 

 چاہے وہ دنیا میں غربت و افلاس کی تشویش ناک حالات ہوں یا جہالت کا دنیا کے کسی خطے میں ہونا ہو ،چاہے صاف پانی سے متعلق مسائل ہوں یا  صحت سے متعلق خطرات سے آگاہی ہو ،چاہے وہ عالمی امن و امان سے متعلق خطرات کا اظہار ہو یا دہشت گردی کی کوئ خوفناک واردات ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پوری دنیا کو آگاہ رکھتا ہے  

 اسں کا مطلب یہ ہوا کہ سوشل میڈیا مفید بھی ہے اور باعثِ تشویش  بھی بعض اوقات سوشل میڈیا اس وقت بہت خطرناک ثابت ہوتا ہے جب دو مخالف ریاستوں سے متعلق خبریں  میڈیا پہ پھیل رہی ہوتی ہیں ۔ ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا پاکستان کو مسلسل کرنا پڑ رہا ہے ۔

 پاکستان پہ ملک دشمن عناصر نے فیفتھ جنریشن وار مسلط کی ہوئی ہے اور پاکستانی میڈیا انتہائی ذمہ داری سے ،احسن طور پر اپنے ملک کا دفاع کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔۔۔  انڈیا کا سوشل میڈیا  سوچی سمجھی سازش کے تحت من گھڑت ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے ملکی اداروں کو اور خصوصیت سے افواجِ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ فیس بک ،ٹوئٹر اور مختلف ویب سائٹس سے مدد لے رہا ہے ۔ غلط و گمراہ کن مواد نشر اور شائع کر کے پاکستانی عوام کے دلوں میں سے اپنی فوج کے لیے محبت نکال کر نفرت بھرنے کی کوشش کی جا رہی 

 اب یہ پاکستانی سوشل میڈیا کا فرضِ اولین ہونا چاہیے کے وہ ہر پلیٹ فارم سے اپنے ملک کے ہر ادارے کا مکمل دفاع کرے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دے ۔۔ اچھی بات یہ کہ پاکستانی میڈیا اس ضمن میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھا رہا ہے ۔۔۔ اور دشمن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہا ہے ۔۔۔سازشی صیہونی طاقتوں نے ناصرف ہمارے ملک کو بلکہ پوری امتِ اسلامیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

 جس طرح صیہونی طاقتوں نے زمین پہ ہر جگہ امت مسلمہ کےلیے سازشوں کا جال پھیلایا ہے اسی طرح یہ اسلام دشمن طاقتیں سوشل میڈیا کے ذریعے امتِ اسلامیہ کے ذہنوں کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔۔۔ اور مسلم ممالک کی افواج کو تباہ کرنا ان کا خاص حدف ہے ۔۔۔ 

کیونکہ انہیں علم ہے کہ مسلم افواج کو کمزور کر ہی وہ اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں ۔۔ ہمارے سامنے عراق ،بوسنیا،شام ،فلسطین ،لیبیا کی مثالیں موجود ہیں ۔۔۔ اب ان کی نظر امتِ مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت پہ ہے ۔ خارجی عناصر کو علم ہے کہ کسی قوم کی فوج کو کمزور تبھی کیا جا سکتا جب اس قوم کی فوج سے  قوم کو  متنفر کر دیا جاتا ہے ۔ 

ہمیں ان سازشی ذیہنوں کو سمجھنا ہو گا ۔۔۔ انہیں بتانا ہو گا کہ ہم پاکستانی اپنی افواج سے کسقدر محبت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کے خلاف ففتھ جنریشن وار لڑ رہے ہیں ۔۔۔