کراچی (پ ر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کوہدایات جاری کی ہیں کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کویقینی بنایا جائے۔

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیئے جائیں: آئی جی سندھ

انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس سیکیورٹی پلان کے تحت انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ, پیٹرولنگ,اسنیپ چیکنگ,پکٹنگ,ریکی, نگرانی,ناکہ بندی, سرچنگ جیسے اقدامات کو غیر معمولی بنائے تاکہ امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور شہریوں کی جان ومال کی سلامتی یقینی بنایاجاسکے. 

انہوں نے کہا کہ عرس کی تقریبات میں ملک کے دیگرصوبوں سے زائرین وعقیدت مندوں کی شرکت کے پیش نظر سندھ کے داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی وذیلی شاہراہںوں پرمتعلقہ تھانوں کے لحاظ سے سیکیورٹی کو ناصرف غیر معمولی بنایا جائے بلکہ محفوظ سفر کے ضمن میں بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری اعلامیئے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مقام پرکوئی مشکوک گاڑی, پارسل, بیگ, تھیلا, بریف کیس وغیرہ یا مشتبہ شخص یا حرکات دکھائی دینے پر فوری اطلاع مدد گار15, قریبی تھانہ جات, گشت پر مامور پولیس موبائلز,موٹر سائیکل سوار افسران جوانوں یا پکٹنگ فرائض پرتعینات علاقہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو دیں۔