ماڈل کورٹس میں 155مقدمات کے فیصلے، قید، جرمانوں کی سزائیں
راولپنڈی(مانیٹڑنگ ڈیسک) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے 29ستمبر کو مجموعی طور پر 155 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 207 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں، مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 12اور منشیات کے 32مقدمات نمٹائے جن میں پنجاب کی عدالتوں نے قتل کے سات منشیات کے اٹھارہ، خیبرپختونخواہ میں قتل کے 2 منشیات کے تیرہ، سندھ میں قتل اور منشیات کے ایک ایک، بلوچستان میں قتل کے 2 مقدمات کا فیصلہ ہوا ۔ایک ملزم کو عمر قید دس کو سولہ سال 3ماہ 5 دن قید اور 9لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 41دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے، ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 70مقدمات کے فیصلے کئے، تمام عدالتوں نے 149 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 23 ملزمان کو بارہ سال قید اور 87ہزار 200جرمانے کی سزا سنائی ۔
0 Comments
Post a Comment