قومی دن کے موقع پر 25 چینی طیاروں کی تائیوان میں انٹری
تائی پے(اے ایف پی)چین کے قومی دن کے موقع پر چین کے لڑاکا ،بمباروں اور اینٹی سب میرین تائیوان کی حدود میں داخل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے قومی دن کے موقع پر 25چینی لڑاکا طیارے تائیوان کی حدود میں داخل ہوگئے،اے ایف پی کے مطابق چین تائیوان کی حدود کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیتا ہے،تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ جمعے کو تائیوان کی فضائی حدود میں چینی طیارے داخل ہوئے،ان طیاروں میں 22 چینی جنگی جہاز،دو جوہری بمبار اور ایک اینٹی سب میرین ائیر کرافٹ داخل ہوئے۔
0 Comments
Post a Comment