مہران ٹاون، غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے مہران ٹاون میں غیر قانونی فیکٹریوں پر کارروائی کے خلاف مالکان کی جانب سے دائر درخواست پر اداروں کو کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر مدعاعلہیان کو 20اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو مہران ٹاون میں غیر قانونی فیکٹریوں پر کارروائی کے خلاف فیکٹری مالکان کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر فیکٹری مالکان کے وکیل حیدر وحید کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیکٹری مالکان نے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل کیا ہے۔
0 Comments
Post a Comment