برطانیہ، پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی
برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی، آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں گے غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر سے آرمی ٹینکر ڈرائیور پیٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پیٹرول کی ترسیل چیلنج بن گئی ہے اور عوام کئی روز سے شدید پریشانی کا شکار ہیںبرطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز جلد تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جائے۔
0 Comments
Post a Comment