ملیر کورٹ کاروائی ،ناظم جوکھیو قتل کیس
ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان کے قتل کا معاملہ،پولیس نے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش کردیا
ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس اور دیگر ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا،پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا
عدالت نے جام اویس سمیت دیگر ملزمان کو 16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے
مقتول ناظم جوکھیو نے ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی
مقتول ناظم کی تشدد زدہ لاش ملیر میمن گوٹھ سے ملی مقتول کے ورثا نے قتل کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کو مقدمے میں نامزد کیا تھا
شہید ناظم الدین جوکھیو قتل کیس میں 2 غیر ملکیوں صورت شناس کو بھی بطور ملزمان مقدمہ میں شامل کیا گیاہے
جام ہائوس سے گرفتار تین ملزمان معراج، رزاق، جمال واحد کی گرفتاری کے ساتھ جام ہائوس کی سی سی ٹی وی بھی قبضہ پولیس لی گئی ہے
شہید ناظم الدین جوکیو کے وکیل مظہر جونیجو نے کورٹ کو استدعا کی کہ کیس میں مزید دفعات کا اضافہ کیا جائے ۔
آج کی کاروائی کا آرڈر کل موصول ہوگا۔
ویڈیو میں موجود گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس نہیں ملا،کسٹم حکام سے گاڑی کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں: تفتیشی افسر
0 Comments
Post a Comment