سندھ:بلاول بھٹو نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی ہے ٹان سسٹم پھر بحال ہوجائے گاتفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایک بار پھر نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی بلاول بھٹو زرداری نے بھی منظوری دے دیہے مقامی چینل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی ہے
جس کے بعد کل نئے بلدیاتی نظام کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گااورپاکستان پیپلزپارٹی بل کی منظوری کے حوالے سے پرامید ہے اور بتایا جارہا ہے کہ منظوری کے بعد مجوزہ بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی،نئے بلدیاتی نظام کے تحت کراچی میں ضلع کونسل اور ڈی ایم سی کے نظام کو ختم کر کے صوبے کے ہر ڈویژن میں ٹائون سسٹم نافذ کیا جائے گااور کراچی میں ضلع کونسل اورڈی ایم سیزکی جگہ 25 ٹائونز تشکیل دیے جائیں گے جو جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور میں 18 تھے۔
نئے بلدیاتی نظام میں میئرکراچی کو مزیداختیارات دیے جائیں گے جبکہ یونین کونسل کے چیئرمینز بھی بااختیار ہوں گے نئے نظام میں میونسپل سہولیات کو ایک پلیٹ فارم میں یکجاکیاجائیگااورپاکستان پیپلزپارٹی نے نئے بلدیاتی نظام میں ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کی تجاویزکو بھی شامل کیا ہے۔
0 Comments
Post a Comment