خواتین اب محرم کے بغیر حج کرسکیں گی: سعودی حکومت
کراچی (ویب ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے رواں برس حج کے لیے تین اقسام کی مراعات کی منظوری دی ہے، جن میں لوگ حج کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے، خصوصا خواتین بھی محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی عرب نیوز کے مطابق اس سال حج کے لیے اتوار 13جون کو دوپہر ایک بجے سے حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس سال سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گیحج کے لیے 23 جون کو رات 10 بجے تک اندراج کرایا جا سکے گا جبکہ اس سلسلے میں پہلے درخواست دینے والوں کو کوئی ترجیح نہیں دی جائے گی۔
حج کے لیے جن تین پیکجز یا مراعات کی منظوری دی گئی ہے ان کے اخراجات بالترتیب 16 ہزار 560 ریال، 14 ہزار 381 ریال اور 12 ہزار 113 ریال ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہر پیکج کی کل رقم میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کیا جائے گا،وزارت حج اور عمرہ کی ویب سائٹ کے مطابق لوگوں کو بس کے ذریعے مقامات مقدسہ تک لے جایا جائے گا اور ہر بس میں زیادہ سے زیادہ 20 عازمین حج کو سوار کیا جائے گا حجاج کو منی میں دن میں تین اوقات کا کھانا اور عرفات میں دو کھانے یعنی ناشتہ اور ظہرانہ فراہم کیا جائے گا جبکہ عشائیہ حجاج کو مزدلفہ میں دیا جائے گا۔ حجاج کو کھانے پینے کی دیگر اشیا بھی فراہم کی جائیں گی اور انہیں باہر سے خوراک اپنے ساتھ مکہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
درخواستوں کو پانچ مراحل سے گزارا جائے گا، جن میں عازمین حج کا جائزہ ان کی ذاتی اور صحت کے بارے میں فراہم کردہ معلومات اور سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر لیا جائے گااس کے بعد خود کار نظام درخواست گزار کی حج کے لیے اہلیت کی جانچ پڑتال قومی معلوماتی مرکز کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر کرے گاایک بار درخواست منظور ہو جانے کے بعد درخواست گزار کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ایک رجسٹریشن نمبر دے دیا جائے گا۔
درخواست گزار کے کووڈ 19 کے خلاف مکمل طور پر مدافعت حاصل کرلینے کا یقین ہوجانے کے بعد اسے ایک پیغام بھیجا جائے گا، جس کے ذریعے ادائیگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ کووڈ 19 کے معاملے میں ویکسین کی دو خوراکوں، پہلی خوراک یا بیماری کے بعد صحت یابی کو مدنظر رکھا جائے گاسعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن ہوجانے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ درخواست گزار کو حج کی حتمی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق صحت کے حوالے سے تمام ضروری شرائط اور ضوابط پورے کرنے کے بعد حج کی حتمی اجازت دی جائے گی۔ وزارت کو حق حاصل ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر کسی بھی مرحلے پر کسی بھی حج درخواست کو مسترد کر دے،حج کا اجازت نامہ ملنے سے قبل ہر درخواست گزار کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے گذشتہ پانچ برس کے دوران حج نہیں کیا ہے اور وہ کسی موذی بیماری یا پھر کرونا وائرس سے متاثر تو نہیں ہے ،ہفتے کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ رواں برس صرف 60 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، جو کہ جولائی کے وسط میں ہوگاسعودی وزارت حج کی ٹویٹ کے مطابق درخواست گزاروں کو منسوخی سے بچنے کے لیے درخواست کی منظوری کے تین گھنٹوں کے اندر رقم جمع کروانی ہوگی۔
0 Comments
Post a Comment