کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،شہری خوف وحراس میں مبتلاء،وزیراعلی سندھ کا نوٹس
کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلستان جوہر میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مین پوری، گٹکا، چھالیہ اور دیگر منشیات کی فروخت کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے جامع اقدامات کرتے ہوئے حکمت عملی طے کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیااجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ اور دیگر نے شرکت کی وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلستان جوہر میں وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی دردناک واقعہ ہےمیں چاہتا ہوں کہ آپ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں مراد علی شاہ نے سٹی پولیس چیف کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ایس ایس پیز کو منشیات فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر غیر قانونی افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کے لیے متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہر کے لوگوں میں عدم تحفظ اور خوف کی لہر پیدا کرنا شروع کر دی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والوں کے تعاون سے شہر میں امن و امان بحال کیا ہےانہوں نے پولیس کو جامع منصوبہ بندی کے ساتھ قانون شکن افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے پیش کر نے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اسٹریٹ کرمنلز، ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائیاں شروع کریں اور گٹکا، مین پوری، ماوااور دیگر اشیا کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کریں،مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ضلع میں اسٹریٹ کرمنلز کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کریں،پولیس چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ انہیں اچھے نتائج دیں گے اور عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔
0 Comments
Post a Comment