گذشتہ روز بن قاسم پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار زخمی ملزم قادر بخش کا کرائم ریکارڈ حاصل کر لیا گیا،گرفتار ملزم  قادر بخش تھانہ بن قاسم میں چوری کے مقدمہ نمبر 04/2022 میں بھی نامزد تھا:پولیس

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر
کراچی (رپورٹ :حافظ محمد قیصر /وضاحت نیوز)ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کی جانب سے ملیر کے عوام کی جان و مال کے حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کی وجہ سے ضلع ملیر کراچی میں لاء اینڈ آرڈر اور پولیس کی رٹ کراچی کے دیگر اضلاع کی بانسبت کافی بہتر ہے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی سپروژن میں ملیر پولیس چیلنجز سے نمٹنے اور عام عوام کے مسائل پر بہترین اور مثبت انداز میں کام کررہی ہے ہے جسکی وجہ سے ملیر پولیس کی جانب سے عوام میں پولیس کا مورال بہتر ہواہے ۔

گزشتہ روزبن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے84 لاکھ 47 ہزار روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزم  قادر بخش کو گرفتار کرلیاہےملزم قادر بخش نے مورخہ30-11-2021کوایک واردات کے دوران شہری عبدالوحید سے ڈکیتی کرتے ہوئے 84لاکھ 47ہزار روپے اسلحے کے زور پر اپنے دیگر ساتھیوں سمیت لوٹ لیے تھے جسکامقدمہ نمبری498/2021بجرم دفعہ 392/397/34ت پ درج کیاگیاتھا


دوران انوسٹی گیشن ملیر پولیس نے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرائی جس پر ملزم قادر بخش کی لوکیشن جائے وقوعہ پرپائی گئی تھی،گرفتار ملزم قادربخش بنک سے پیسے نکلواکرلے جانیوالے شہریوں سے لوٹ مار کرنے اور انہیں اسلحے کے زور پر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہے

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قادربخش کے خلاف تھانہ بن قاسم سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں بھی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں ملزم مفرورہے گزشتہ روز بن قاسم پولیس نے انٹیلیجنس بنیاد پر اطلاع ملی جس پر فوری طور پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قادربخش کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور بن قاسم پولیس کی جانب ملزم کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کر لیاگیا ہے 

ملزم کی گرفتاری پر پولیس مقابلہ
نمائندہ وضاحت نیوز کو ایس ایچ او عمران آفریدی نے بتایاکہ ملزم قادر بخش کی گرفتاری کے دوران پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم کے بن قاسم پولیس کے اہلکاروں پر گرفتاری سے بچنے کے لیے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو انتہائی حکمت عملی سے گرفتار کیا ہے اور مزید پولیس مقابلے کا مقدمہ نمبری 6/2022بجرم دفعہ 353/324/34/7درج کرلیا گیاہے ATA   
ملزم کی گرفتاری پر پولیس مقابلہ
دوسری جانب سے ترجمان ملیر پولیس اور کراچی پولیس ترجمان شازیہ جہان کے مطابق گرفتار ملزم قادر بخش کا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہےاورملزم تھانہ بن قاسم کے متعدد مقدمات میں مفرور و مطلوب تھااسکے علاوہ گرفتار ملزم نے ڈکیتی و راہزنی سمیت چوری کی بھی درجنوں وارداتوں اعتراف کیاجس پرملزم قادر بخش کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں میں بھی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او بن قاسم پولیس عمران آفریدی

اس موقع پر ایس ایچ او عمران آفریدی کا کہنا تھا کہ افسران بالا کے احکامات کے مطابق بن قاسم پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں و سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں اور علاقے میں پولیس کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آئینی طریقے سے سختی سے نمٹا جائے گا