رادھن کے گردونواح میں ایک دن میں ڈکیتی کی پانچ وارداتیں‚ متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ
رادھن (نامہ نگار) رادھن کے گردونواح میں ایک دن میں ڈکیتی کی پانچ وارداتیں‚ متاثرین کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا تفصیلی رپورٹ کے مطابق رادھن کھانے کی حدود میں گزشتہ دن چوری اور ڈکیتی کی پانچ وارداتیں ہوئی ہیں جس میں رادھن کے ریلوے فاٹک محلہ میں سے لیاقت جانوری کی بھینس نکالی گئی
دوسری جانب تعلقہ ایجوکیشن آفیسرز میھڑ ضمیر علی گورڑ‚ نوید سولنگی‚ صاحب سولنگی‚ صدام واڈھو اور عبدالغفور واڈھو سے الگ الگ روڈس سے موٹرسائیکلز موبائل فونز اور نقد رقم تین چھین کر مسلح افراد فرار ہوگئے، رادھن سمیت گردونواح کی پولیس گہری نیند میں سوئی پڑی ہے
جبکہ تھانوں پر نفری کم ہونے کی وجہ سے وعدہ تو میں اضافہ ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق پولیس کی اکثر نفری پروٹوکول، کچہری اور سیاستدانوں کے گن مین پر تعینات کی گئی ہے جس کی وجہ سے تھانوں پر عملہ نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ ہم اسباب یہ بھی بتائے جارہے ہیں کہ تھانوں پر مقرر ایس ایچ اوز کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی جاتی ہے جس وجہ سے بھی امن امان دن بدن بگڑتا جا رہا ہے
0 Comments
Post a Comment