چھ ماہ قبل سب سوائل واٹر کمیٹی کو صنعتی علاقوں میں گراونڈ واٹر کے استعمال کی اجازت دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا

کراچی، زیر زمین پانی کے استعمال کیلئے تشکیل کمیٹی توڑ دی گئی

  کراچی میں زیر زمین پانی کے استعمال کے لئے تشکیل دی گئی کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی کمیٹی توڑ دی گئی چھ ماہ قبل سب سوائل واٹر کمیٹی کو صنعتی علاقوں میں گراونڈ واٹر کے استعمال کی اجازت دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا جس کےذمے صنعتکاروں سے درخواستیں طلب کرنا اور این او سی جاری کرنا تھا تاکہ پائپ لائینیں بچھا کرصنعتی علاقوں میں یہ پانی فراہم کیا جا سکے

 یہ کمیٹی اب تک متعدد صنعتی اداروں سے این او سی کے اجرا کے لئے درخواستیں وصول کر چکی ہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ اب ایم ڈی واٹر بورڈ نے اعلی حکام کی ہدایت پر اسے توڑ کر دوسری کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے

جبکہ واٹر بورڈ کے بعض سینئر افسروں نے تجویز دی ہے کہ کمیٹی کانا م سب سوائل واٹر کمیٹی کی جگہ گراونڈ واٹر ونگ ہونا چاہیئے

این او سی سے پہلے کراچی ڈویژن کی سطح پر اسٹڈی ہونا چاہئیے کہ میٹھے پانی کی زیر زمین کتنی مقدار ہے دوسرا پرائیویٹ افراد اور اداروں کو زیر زمین پانی کی سپلائی کے لئے سسٹم بچھانے کی اجازت دینے کے بجائے یہ واٹر بورڈ کوخود پانی سپلائی کرنا چاہیے۔