کراچی:گڈاپ کے دیھ لنگھیجی میں صدیوں سے آباد 30 گوٹھوں کا پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہواعلاقہ مکین پانی کی بوند کے لیئے ترس گئے

کراچی : گڈاپ کے دیھ لنگھیجی میں صدیوں سے آباد 30 گوٹھوں کا پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا

 مکینوں کی ڈسٹرکٹ کائونسل کراچی و سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی، احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان،  پہلے ہی صحت، تعلیم، گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اب پانی کی بوند کے لیئے بھی تڑپایا جارہا ہے، اگر فوری طور پر پانی کی سہولیات فراہم نہیں کی تو احتجاجی مظاہرہ کریں گے: علاقہ مکین    تفصیلات کے  مطابق گڈاپ کے دیھ لنگھیجی میں صدیوں سے آباد 30 گوٹھوں کا پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے

بحریا ٹائون انتظامیہ نے بھی گوٹھوں کا پانی مکمل طور پر بند کر دیا ہے، صدیوں سے آباد علی داد گبول، دریاھ خان گبول، ہادی بخش گبول، نواز علی گوندر، عثمان گوٹھ، فیض محمد  برو گوٹھ، دیپار گوندر گوٹھ، حاجی علی محمد گوٹھ، عثمان اللہ رکھیو گوٹھ، امید علی گوٹھ، عبداللہ گبول گوٹھ، دینوں موریو گوٹھ سمیت 30 سے زائد گوٹھوں کا پانی مکمل طور پر دو سال سے بند کیا گیا ہے، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ معززین رئیس بشیر گبول، اللہ دین گبول ودیگر نے کہا کہ ہم صدیوں سے آباد ہیں، جب کہ بحریا ٹائون بننے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر کچھ عرصے تک پینے کا پانی فراہم کیا گیا لیکن اب مکمل طور پر بند کیا گیا ہے

 کئی بار ڈسٹرکٹ کائونسل کراچی کے افسران  اور منتخب نمائندوں کا شکایات کی ہیں لیکن ہماری کوئی بھی سننے کو تیار نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں نہ تو صحت، تعلیم، گیس یہاں ایک خواب ہے لیکن پانی جو جینے کا بنیادی مسئلہ ہے اس کی بوند کے لیئے بھی تڑپ رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر فوری طور پر سندھ حکومت، ڈسٹرکٹ کائونسل کراچی کے افسران و منتخب نمائندوں نے پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا تو احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔