سینئر صحافی اطہر متین کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کراچی پولیس کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے:وضاحت نیوز ٹیم
کراچی(پریس ریلیز) کراچی میں سینئیر صحافی اطہر متین کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ و کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر پوری صحافی برادری تشویش و خود کا شکار ہے چیف ایڈیٹر وضاحت نیوز فرقان مرتضی اور وضاحت نیوز کی پوری ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی اطہر متین ایک جرات مند اور قومی ہیرو ہیں انہوں معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے سینئر صحافی اطہر متین کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ کراچی پولیس کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے
شہر میں جاری مبینہ ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں کی وجہ سے کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پورے کراچی میں اسوقت ریکارڈ کے مطابق 54ہزار افسران و اہلکار تعینات ہیں لیکن کراچی شہر میں عوام ڈکیتوں کے رحم وکرم پر ہے اور کراچی کے ٹوٹل تھانہ جات پر 30ہزار سے بھی کم ڈپلائیمنٹ موجود ہے باقی کی ڈپلائی منٹ افسران بالا کے گھروں پر تعینات ہے
کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایس آئی یو اور سی ٹی ڈی ونگ اپنے فرائض سے مبینہ طور پر غفلت و لاپرواہی کا مرتکب ہے کوئی بھی معصوم شہریوں کی قیمتی و جان و مال کی حفاظت نہیں کررہا
وضاحت نیوز کی پوری ٹیم سینئر صحافی اطہر متین کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کی بھر پور مذمت کرتی ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق 20منٹ تک ٹارگٹ کلرز/ڈکیت سینئر صحافی اطہر متین کو شہید کرنے کے بعد علاقے میں موجود رہے تو اس وقت پولیس کہاں تھی
اس وقت پورے کراچی میں کوئی بھی منشیات/جوے سٹے کا اڈا کراچی پولیس بند نہ کرواسکی ہے تاحال منشیات کے اڈے آباد ہیں اور کراچی پولیس عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ہفتہ وصولیاں اور بھتہ خوریاں کرتی نظر آتی ہے
روزانہ کی بنیاد پر معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار کراچی پولیس ہے اور آئی جی سندھ ہے جوکہ صرف ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر پریس ریلیز جاری کرنے کو ہی صرف اپنا فرائض منصبی سمجھتے ہیں حالت یہ ہے کہ کراچی میں بچے،بزرگ و نوجوان کوئی بھی ڈکیتوں سے محفوظ نہیں ہے اور کراچی میں معصوم خواتین بھی گھروں میں سہم کر رہ گئی ہیں خواتین کو بھی دن دیہاڑے ڈکیتی و جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جارہا ہے
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن پورے کراچی کی ڈپلائیمنٹ کا حساب دیں اور بتائیں کہ ڈپلائیمنٹ کتنی اور کہاں کہاں تعینات ہے اور افسران بالا کے گھروں پر کتنی نفری تعینات ہے
وضاحت نیوز کی پوری ٹیم کراچی پولیس سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے
0 Comments
Post a Comment