کراچی :تیسر ٹائون اسکیم کے ایک لاکھ الاٹیز کے پلاٹوں پر تیزی سے قبضہ جاری، سندھ حکومت کے بااثر افراد ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی پولیس روینیو، اینٹی انکروچمنٹ سیل کی سرپرستی حاصل
کراچی (بیورو رپورٹر) تیسر ٹائون اسکیم کے ایک لاکھ الاٹیز کے پلاٹوں پر تیزی سے قبضہ جاری، سندھ حکومت کے بااثر افراد ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی پولیس روینیو، اینٹی انکروچمنٹ سیل کی سرپرستی حاصل، اربوں روپے کی قیمتی زمین کوڑیوں کے دام بکنے لگی، پولیس روینیو، ایم ڈی اے، اینٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران کی چاندی، ایم ڈی اے کے کرپٹ افسران نے تیسر ٹائون کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ کروانے کے اختیارات لینڈ مافیا کو دے دیئے ہیں، سندھ حکومت ڈپٹی کمشنر ویسٹ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی ایس ایس پی اور اینٹی انکروچمنٹ سیل نے اگر الاٹیز کے پلاٹوں پر قبضہ رکوا کر الاٹیز کے پلاٹ خالی نہیں کروائے تو وزیراعلیٰ ہائوس، کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنے دیکر سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑیں گے: ندیم شیخ چیئرمین کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن اور صدر آل تیسر ٹائون نگران ایسوسی ایشن
تفصیلات کے مطابق ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی کی تیسر ٹائون اسکیم کے ایک لاکھ الاٹیز کے پلاٹوں پر تیزی سے قبضہ جاری ہے سندھ حکومت کے بااثر افراد کو ملیر ڈولپمینٹ اتھارٹی پولیس، روینیو ڈپارٹمنٹ، اینٹی انکروچمنٹ سیل کی سرپرستی حاصل ہے، ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی اربوں روپے کی قیمتی زمین کوڑیوں کے دام بکنے لگی ہے، پولیس روینیو ڈپارٹمنٹ، ایم ڈی اے، اینٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران کی چاندی لگ گئی ہے، ایک لاکھ الاٹیز کے پلاٹوں اور ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے اربوں روپے کی زمین پر قبضے پر بھی سندھ حکومت ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے
تیسر ٹائون اسکیم سندھ حکومت نے بے گھر افراد کو اپنے گھر کا مالک کرنے کے لیئے قرعہ اندازی کے ذریعے سستا گھر اسکیم پہلے مرحلے 2007 میں 70 ھزار اور 2019 میں 30 ھزار الاٹیز کو پلاٹ الاٹ کیئے تھے، الاٹیز سے سندھ حکومت نے اربوں روپے وصول کیئے ہیں پر ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کرپٹ افسران کی مقرری سندھ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے اس وقت کئی سیکٹرز پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے، تیسر ٹائون کے سیکٹر 52 سیکٹر 47، سیکٹر 85، سیکٹر 11،12 سیکٹر 38، سیکٹر 29A سیکٹر 31A لینڈ مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، لینڈ مافیا کو ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ کرپٹ افسران اور سندھ حکومت میں بیٹھے بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے، تیسر ٹاون کے الاٹیز پریشان ہیں قبضہ مافیا نے الاٹیز کے پلاٹوں پر مکمل طور پر قبضہ جما کر مزید قبضہ کرنے کے لیے آئے دن پلاننگ میں مصروف عمل ہیں
جبکہ تیسر ٹاون میں کچھ عرصہ پہلے افسران نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر کے سینکڑوں ایکڑ سے قبضہ ختم کروایا تھا سندھ حکومت کی جانب سے ایک لاکھ الاٹیز کو بجلی پانی گیس کی سہولیات بھی نہ دینے کی وجہ سے الاٹیز کی دلچسپی نہیں رہی، جبکہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرپشن کا گڑھ بننے کی وجه سے بروکر مافیا نے الاٹیز کا جینا حرام کر دیا ہے، کچھ عرصہ پہلے ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اربوں روپے کی زمین سے قبضہ چھڑوایا گیا تھا جس پر تیزی سے دوبارہ قبضہ کیا جارہا ہے۔
چیئرمین کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن اور آل تیسر ٹائون نگران ایسوسی ایشن کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ تیسر ٹاون کا منصوبہ سندھ حکومت کا اچھا منصوبہ ہے، سندھ حکومت نے اچھا کام کیا، غریب افراد کے لیئے اپنا سستا گھر اسکیم دی پر اسکیم کو کرپٹ افسران نے تباہ کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ندیم شیخ نے کہا کہ اس وقت بڑا مسئلہ قبضہ مافیا ہے تیسر ٹاؤن کی بڑی اہمیت ہے الاٹیز اپنی ھمہت کریں، گھر بنانے شروع کریں پلاٹوں کی پزیشن لیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت لینڈ مافیا سرگرم ہے
جن کو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کرپٹ افسران کی سرپرستی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ تییسر ٹاون 96 سیکٹر پر مشتمل ہے ھم نے اپنی مدد آپ کے تحت ایکسپو کے ھزاروں لوگ آئے، اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری کی چوکیاں بنائی، ھمارا مقصد تیسر ٹاون کو آباد کرنا ہے اس لیے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سندھ حکومت کو اپیل کرتے ہیں کہ قبضہ مافیا کو لگام دے انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اچھے افسران کو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مقرر کرے جو قبضہ مافیا کے خلاف کام کریں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈپٹی کمشنر ویسٹ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی ایس ایس پی اور اینٹی انکروچمنٹ سیل نے اگر الاٹیز کے پلاٹوں پر قبضہ رکوا کر الاٹیز کے پلاٹ خالی نہیں کروائے تو وزیراعلیٰ ہائوس، کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنے دیکر سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑیں گے۔
0 Comments
Post a Comment