تھانہ گلگشت کالونی کی حدود میں غنڈہ عناصر کی جانب سے نجی کالج کے پررفیسر پر حملہ،متعقلہ پولیس حملہ آور کی طرف دار بن گئی پروفیسر الیاس شاکر جان لیوا حملے کے دوران شدید زخمی، گلگشت پولیس الٹا متاثرہ پرفیسر کو دھمکیاں دیتی رہی:رپورٹ
ملتان(نمائندہ صدائے عدل)آر پی او جاوید اکبر ریاض کی سپر ویژن میں ملتان پولیس کی غنڈا گردی جاری،کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مورخہ 03/02/2022کو قریب 11:00بجے دن تھانہ گلگشت کالونی کی حدود میں نجی کالج کا پروفیسر محمد الیاس شاکر اپنے دوستوں محمد شاہد اور محمد طیب کے ساتھ لودھی کالونی روڈ نزد الیکشن کمیشن آفس ملتان کنٹین پر موجود تھا کہ ملزم نعمان خان و دیگر اپنے تین سے چار نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ آکر پروفیسر محمد الیاس شاکر پر حملہ کردیا
اس دوران غنڈہ عناصر نعمان خان و دیگر انکے ساتھیوں نے ملکر پروفیسر محمد الیاس شاکر کو لوہے کے راڈوں اور کرسیوں سے مارنا شروع کر دیا ,پروفیسر محمد الیاس شاکر کو کنٹین پر موجود عوام نے چھڑایا اور غنڈہ عناصر نعمان اپنے دیگر ساتھیوں سمیت وہاں سے فرار ہوگیا
اس کے بعد پروفیسر محمد الیاس شاکر نے 15مدد گار پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے زخمی حالت میں پروفیسر محمد الیاس کو اٹھایا اور نشتر ہسپتال منتقل کردیا
علاج و معالجے کے بعد امروز 05/02/2022بوقت 16:49 بجے پروفیسر محمد الیاس شاکر جب تھانہ گلگشت کالونی واقعے کی ایف آئی آر کروانے پہنچا تو متعلقہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا اور الٹا سائل نجی کالج کے پروفیسر محمد الیاس شاکر کو ایس ایچ او تھانہ گلگشت کالونی نے دھمکیاں دینا شروع کردی اور زبردستی پروفیسر محمد الیاس شاکر کو ملزم کے ساتھ صلح صفائی کرنے پر زور دیتا رہا
اس موقع پر پروفیسر محمد الیاس سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ گلگشت پولیس ایک پڑھے لکھے اور قانون پسند شہری سے اس طرح برتاو کر رہی تھی جیسے میں نے ملزم نعمان خان کے خلاف شکایت کرکے کوئی گناہ کر لیا ہو
ایس ایچ او گلگشت کالونی ملتان نے مجھے دھمکی دی کہ اگر ملزمان سے صلح نہ کی تو تمہیں لاکپ کر دوں گا اور زبردستی مجھ سے صلح نامے پر دستخط کروا لیے
متاثرہ شہری پروفیسر محمد الیاس شاکر نے آر پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ تھانہ گلگشت کالونی ملتان کے ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزم نعمان خان ودیگر انکے ساتھیوں نامعلوم صورت شناص کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
0 Comments
Post a Comment