کبیروالا:کرپٹ ملازمین کا جنگل میں داخلہ بند،نئے تعینات ہونے والے ملازمین ڈیوٹی دینے سے کترانے لگے،بارہ میل اور کچا کھوہ کے علاقوں سے پانچ رکشے چوری شدہ لکڑی سے لوڈ پکڑے گئے

تحریر:مظہر حسین باٹی

ڈرائیور گاڑی سمیت تھانوں میں بند،سرکاری لکڑی چوروں نے کبیروالا کے آروں پر لکڑی فروخت کرنے کی بجائے میاں چنوں کا رخ کر لیا،چک باٹیاں والا میں کچھ آرا مالکان نے افسران کے چھاپوں کے ڈر سے کام عارضی طور پر کام بند کر دیا،لکڑی چوروں پر قومی اثاثے کو نقصان کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں،اہلیان علاقہ 

چوری کی گئی لگڑی اور ملزمان کی تصویر

تفصیل کے مطابق پیرووال جنگل کو سرکاری ملازمین نے فروخت کر دیا ہے،افسران نے معاملے کا نوٹس لیا اور پرانے کرپٹ ملازمین کا داخلہ جنگل میں بند کر دیا،کچھ کو معطل کیا،کچھ میڈیکل چھٹی لے کر راہ فرار اختیار کر گئے لیکن ان کرپٹ ملازمین پر لکڑی چوری کروانے کی کروڑوں روپے کی ریکوریاں پڑ گئی ہیں 

سیکرٹری جنگلات پنجاب سرفراز مگسی،چیف جنگلات جاوید گل اور ڈی ایف او ملتان راشد محمود دن رات جنگل کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سلسلے میں پرانے کرپٹ ملازمین کا داخلہ جنگل میں بند کر دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ نئے تعینات ہونے والے ملازمین ڈیوٹی دینے سے کترانے ۔لگے ہیں

گذشتہ روز بارہ میل میں ضیاء باٹی کا سرکاری درختوں سے لوڈ رکشہ،کچا کھوہ اور مخدوم پور میں اقبال درکھان اور پیر شریف سسرانہ کے چوری شدہ سرکاری لکڑی رکشوں پر پکڑی گئی،کچھ آرا مالکان نے اب کبیروالا کی بجائے میاں چنوں سرکاری لکڑی فروخت کرنی شروع کر دی ہے

چک باٹیاں والا کے آرا مالکان نے محکمہ جنگلات کے افسران کے چھاپوں کے ڈر سے عارضی آرے بند کر دیے ہیں،اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین لکڑی چوروں پر بھاری ریکوریاں ڈالی جائیں اور پرائیویٹ آرا مالکان پر قومی اثاثے کی بے دردی سے نقصان پہنچانے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔